Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس کا فیصلہ امن عمل تباہ کردے گا، عریقات

رام اللہ..... فلسطینی تنظیم آزادی کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری اور الفتاح تحریک کی مرکزی کمیٹی کے رکن صائب عریقات نے خبردار کیا ہے کہ القدس سے متعلق امریکی فیصلہ امن عمل کو پلک جھپکنے میں تباہ کردے گا۔ کئی ماہ سے امریکہ میں موجود عریقات نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ "ہم نے واضح الفاظ میں امریکیوں کو بتا دیا ہے کہ امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے یا اسے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر خطے میں امن عمل تباہ ہوجائیگااور امریکہ امن عمل میں سرپرست کی حیثیت کھو بیٹھے گا" ۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو فلسطین ہی نہیں متعدد عرب ممالک کے انتباہی پیغام مل چکے ہیں۔ القدس کا مسئلہ فلسطین تک محدود نہیں پورے خطے میں امریکہ کے مفادات متاثر ہونگے۔ 

شیئر: