Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کیخلاف بیان دینے پر مصری وکیل کو 3سال قید و جرمانے کی سزا

قاہرہ۔۔۔ مصر میں ایک قدامت پسند وکیل کو خواتین سے زیادتی پر اکسانے کے جرم میں 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی' مصر کے نمایاں قدامت پسند وکیل نبی الوحش نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جو خواتین چست یا نامناسب جینز پہنتی ہیں ان سے زیادتی کرنی چاہئے ۔انھوں نے یہ بیان اکتوبر میں ٹی وی شو میں ہونے والی بحث کے دوران دیا تھا۔نبی الوحش نے کہا تھا کہ کیا آپ خوش ہوں گے جب گلی میں چلتی ہوئی ایک لڑکی کا پیچھے سے نصف جسم نظر آئے۔باریک لباس پہننے والی خواتین مردوں کو دعوت دیتی ہیں کہ وہ ان کو ہراساں کریں اور اخلاقیات کا تحفظ سرحدوں کے تحفظ سے زیادہ اہم ہے۔اس بیان پر عوام کے غصے کے بعد استغاثہ نے نبی الوحش کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔ نبی الوحش نے اس سے پہلے ایک ٹی وی شو میں کہا تھا کہ اگر وہ کسی اسرائیلی کو دیکھیں گے تو اسے مار ڈالیں گے۔اس کے علاوہ گزشتہ برس اکتوبر میںوہ ٹی وی شو کے دوران ایک عالم دین کے ساتھ جھگڑ پڑے تھے جب عالم دین نے رائے دی کہ خواتین کے لیے اسکارف لینا ضروری نہیں ۔
 
 

شیئر: