Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد... احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ قرار د یدیا۔ مریم نواز کی درخواست مسترد کردی ۔ پیر کو احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز میں 3گوا ہوں نے بیان ریکارڈ کرائے۔ احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔مریم نوازکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں ردوبدل کی استدعا کو مستردکردیا ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نیب ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

شیئر: