Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالی وڈکی ”پرچی“ کا ٹریلرجاری

نئی لالی وڈ فلم ”پرچی“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں اداکارہ حریم فاروق چھائی ہوئی نظر آتی ہیں۔اس فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا تھا جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں ایک گینگسٹر، مشکلات میں گھرے 4 دوست اور بہت زیادہ ایکشن موجود ہے۔لگ بھگ3 منٹ کے ٹریلر میں حریم فاروق کے کردار کو زیادہ نمایاں کیا گیا جس کے بعد علی رحمان خان زیادہ نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھئے: لالی وڈ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، صائمہ نور
حریم فاروق گینگسٹر کے روپ میں ہیں جومشکلات سے نکلنے میں اپنے دوست کی مدد کرنا چاہتی ہیں تاہم علی رحمان کونشیب و فراز کا سامنا ہوتا ہے۔فلم میں ایکشن کافی حقیقت سے قریب تر نظر آتا ہے جو کسی ہالی وڈ فلم کے معیار کالگتاہے۔ حریم فاروق، علی رحمان خان اور عثمان مختارفلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ احمد علی اکبر، شفقت خان، شفقت چیمہ، سلمان شوکت اور طلال جیلانی بھی موجود ہیں۔اس فلم کی ہدایات ہٹ فلم جانان کے ڈائریکٹر اظفر جعفری نے دی ہیں۔ اسے 5جنوری 2018 کو نمائش ک ے لئے پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔
 
 

شیئر: