Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے اکاونٹس سے رقوم کی منتقلی کی تفصیلات پیش

اسلام آباد... احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے بینک اکا ونٹس سے مریم نواز سمیت دیگر افراد کو منتقل کرد ہ رقوم کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ استغاثہ کے گواہ نجی بینک کے ملازم کے مطابق نوازشریف کے اکاونٹ سے مریم صفدرکو 13 جون 2015 کو12 ملین ، 15 نومبر 2015 کو 28.8 ملین اور 14 اگست 2016 کو 19.5 ملین روپے کا چیک دیا گیا۔ حاضری سے استثنیٰ ملنے کے باعث نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے ظافر خان ترین اور مریم نواز کے نمائندے جہانگیر جدون ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ کیپٹن (ر) صفدر خود عدالت میں موجود تھے۔سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی ۔
 

شیئر: