Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس اتحادالمسلمین کے32 امیدواروں کی کامیابی پربزم اتحاد جدہ کا اظہار تشکر

 مجلس اتحادالمسلمین ایک سیکولر جماعت ہے وہ آئین میں دیئے گئے حقوق کی جنگ دستوری انداز میں لڑرہی ہے، ہر اسمبلی میں حق کا بول بالا کرے گی ،مقررین کا خطاب 
جدہ ( امین انصاری ) بزم اتحاد جدہ کے اراکین نے اترپردیش کے بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ مجلس اتحاد المسلمین کی 32 سیٹوں پر شاندار کامیابی پر جدہ میں مرزا مظہر علی بیگ کے گھر پر "تقریب اظہار تشکر "کا اہتمام کیا ۔ صدر بزم اتحاد گلوبل احمد الدین اویسی کی ہدایت پر تقریب کی صدارت نائب صدر بزم اتحاد جدہ محمد عبید الرحمن نے کی ۔ سیکریٹری یوسف الدین امجد نے مہمانوں اور اراکین کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین بلا تفریق مذہب و ملت قوم کی رہنمائی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں حالیہ میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل اورنگر پنچایت کے انتخابات میں مجلس اتحادالمسلمین کے 32 امیدواروں کی شاندار کامیابی پر جدہ میں تقریب اظہار تشکر بڑے ذوق و شوق سے کیا جارہا ہے ۔ اس تقریب میںجدہ کی نامور تنظیموں کے صدور ، جنرل سیکریٹریز اور دیگر اراکین کی بڑی تعداد شریک ہے ۔ تقریب کا آغاز عثمان بن محفوظ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ یوسف الدین امجد نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔ مشیر بزم اتحاد مرزا مظہر علی بیگ نے مجلس کے کارناموں کا تفصیلی جائزہ لیا ، حسن بایزید نے حالیہ انتخابات میں مجلس کی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر روشنی ڈالی ۔سید خواجہ وقار الدین نے کہا کہ آج مجلس یوپی کے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوئی ہے وہ دن دور نہیں جب مجلس اسمبلی میں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرواکے جمہوری انداز میں اپنے حقوق کی مانگ کرے گی ۔ صدر تقریب محمد عبید الرحمن نے کہا کہ اترپردیش کی حکومت اور فاشسٹ طاقتوں کی جانب سے بے شمار رکاوٹیں پیدا کرنے کے باوجود الحمدللہ ہمارے 32 امیدوار کامیاب ہوئے ۔ یہ امیدوار اپنی بہترین کارکردگی سے عوام کے دلوں میں اپنی اور مجلس کی جگہ بنائیں گے اور اسمبلی کیلئے راہ ہموار کریں گے ۔ تقریب سے متعدد تنظیموں کے سربراہوں نے خطاب کیا جن میں عبدالقیوم ، محمود بلشرف ، مولانا نوید افروز ، شمیم کوثر ، سیادت علی خان ، محمود مصری، عاصم الدین انصاری رضی پاشا، بدر انصاری ، مہتاب قدر ، عبدالرزاق ، خالد حسین مدنی ، عرفا ن قریشی ، عثمان بن محفوظ ، میر عارف علی اور ندیم عبدالباسط قابل ذکر ہیں ۔ ان مقررین نے کہا کہ مجلس اتحادالمسلمین ایک سیکولر جماعت ہے وہ آئین میں دیئے گئے حقوق کی جنگ دستوری انداز میں لڑرہی ہے ۔وہ دن دور نہیں جب مجلس کے نمائندے ہر ریاست کی اسمبلی میں حق و انصاف کے لئے آواز اٹھائیں گے ۔ مقررین نے اس موقع پر صدر مجلس اسد الدین اویسی، قائد مقننہ اکبر الدین اویسی اور محبان مجلس کو اترپردیش میں کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ۔ تقریب کو کامیاب بنانے میں محمد نصیر الدین ، اشفاق محی الدین ، فاروق احمد اور عبید باجوہ نے نمایاں کردار ادا کیا ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاءمحفل میں مٹھائی تقسیم کرکے خوشی و مسرت کا اظہار کیا گیا ۔ 

شیئر: