Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی ضمانت میں توسیع

  اسلام آباد... انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 11 دسمبر تک توسیع کردی ۔ پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی تشدد اور پولیس اسٹیشن سے زبردستی کارکنوں کے چھڑانے کیخلاف درج4 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل بابراعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کیا اور کہا کہ کیا شہریوں کا جمہوری حقوق کیلئے جدوجہد کرنا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا ۔انہوں نے فیض آباد دھرنے میں مقدمات ختم کرنے کا حوالہ دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دھرنے والوں کیخلاف مقدمات ختم نہیں ہوئے ملزم ابھی تک ضمانتیں کرارہے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ کارکنوں کو اکسانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 10 کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

شیئر: