Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ خالد ایئرپورٹ کےلیے بڑے سٹریٹیجک تبدیلی کے منصوبے کا اعلان

یہ اب تک کا سب سے بڑا ترقیاتی سٹریٹیجک منصوبہ ہوگا۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی دارلحکومت کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جو ریاض ایئرپورٹ کمپنی کے زیر انتظام ہے، مسافروں کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایک بڑے سٹریٹیجک تبدیلی کے منصوبے پرعملد رآمد کے لیے تیار ہے۔
ایس پی اے کے مطابق چار دہائی قبل ریاض ایئرپورٹ کی تعمیر کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا ترقیاتی سٹریٹیجک منصوبہ ہوگا۔
اس میں آپریشنل اور تنظیمی تبدیلیاں شامل ہیں، جو  ایئرپورٹ کی صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے اور مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
یہ اقدام ریاض ایئرپورٹس کے سٹرٹییجک وژن کی بنیاد رکھنے والے سب سے نمایاں منصوبوں میں سے ایک ہے۔
نئے لے آوٹ کے تحت ٹرمنل نمبر 5 غیرملکی ایئرلائنز کی بین الاقوامی پروازوں کے لیے مخصوص ہوگا جبکہ ٹرمنل 3 اور 4 اندرون ملک اور ٹرمنل ون اور ٹو انٹرنیشنل پروازوں کے لیے ہو گا جہاں صرف قومی ایئرلائنز آپریٹ کریں گی۔
’ریاض ایئرپورٹس کمپنی‘ کا کہنا ہے’ مجوزہ تبدیلی ٹرمنل کی گنجائش میں اضافہ کرے گی اور مسافروں کے فلو کو بہتر بنائے گی، پروازوں کے درمیان انتظار کا دورانیہ بھی کم ہو گا۔‘

 لے آوٹ کے تحت ٹرمنل نمبر 5 غیرملکی ایئرلائنز کی پروازوں کے لیے ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)

 نئی تبدیلی سے ریاض ایئرپورٹ کو علاقائی اور بین الاقوامی لاجسٹکس سینٹر کا درجہ حاصل ہو جائے گا۔
کمپنی نے مزید کہا ’اس سٹرٹیجی میں آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے اور سروس کے معیار کو بڑھانے کےلیے وسیع تر اقدامات کا پیکیج شامل ہے۔‘

 

شیئر: