Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پاکستان کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے اتوار کی شب جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار کی شب 12 بجے سے ہو گا۔
تازہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیڑول کی نئی فی لیٹر قیمت 263 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 279 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ان تازہ قیمتوں کا اطلاق اگلے 15 روز تک رہے گا۔

شیئر: