Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والے خلیجی شہریوں کی تعداد بڑھ کر 8.8 ملین ہوگئی

گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے’ 2024 کے دوران مملکت آنے والے خلیجی شہریوں کی تعداد بڑھ کر 8.8 ملین ہوگئی، 5.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔‘
 اتھارٹی کی جاری کردہ 2024 کی جی سی سی کامن مارکیٹ انڈیکیٹرز رپورٹ میں بتایا گیا’ سعودی ہائیر ایجوکیشن سیکٹر میں گزشتہ برس جی سی سی ممالک کے رجسٹرڈ طلبا کی تعداد 988 تھی۔‘
جبکہ مملکت میں موجود خلیجی طلبا کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو سعودی عرب میں اعلی تعلیم کے معیار کی دلیل ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’جی سی سی ملکوں کے شہریوں کی 247 کمپنیاں مملکت کی شیئرمارکیٹ میں موجود ہیں جو سعودی سٹاک مارکیٹ میں خلیجی شہریوں کی ترجیج کی عکاسی کرتی ہے۔‘
رپورٹ مں جی سی سی ممالک کے درمیان اشیا، خدمات، سرمایہ اور لیبر کی آزادنہ موومنٹ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

 

شیئر: