Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی بورڈ سے ہرجانے کی وصولی ممکن نہیں، احسان مانی

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق سربراہ احسان مانی کا کہنا ہے پی سی بی کےلئے ہندوستانی بورڈ بی سی سی آئی سے ہرجانے کی وصولی ممکن نظر نہیں آتی کیونکہ اس وقت آئی سی سی میں ہند کا اثرورسوخ بڑھ چکا ہے جس کی بنیادی وجہ مالی مفادات ہیں۔ احسان مانی نے کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کامیابی بہت مشکل ہے اور ہم بلا وجہ وقت اور پیسہ برباد کررہے ہیں۔بدقسمتی سے پی سی بی کے پاس کوئی متبادل منصوبہ بھی نہیں جس کی وجہ سے ہم مسلسل نقصان اٹھا رہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام بناتا تھا لیکن اب یہ متعلقہ بورڈز پر چھوڑ دیا گیا ہے جس سے بڑے بورڈز کو فائدہ اور چھوٹی ٹیموں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ سیریز اور میچز کی یکساں تقسیم کو یقینی بنائے ورنہ کئی ٹیموں کو اس کا نقصان ہوگا۔ یہ بات ٹھیک نہیں کہ ایک ٹیم تو15ٹیسٹ کھیلے اور دوسری ٹیم بڑی مشکل سے صرف 5 ٹیسٹ ہی پر اکتفا کرنے پر مجبور ہو ۔احسان مانی نے کہا کہ پیسے کی وجہ سے آئی سی سی ممبران کا جھکاو ہندوستانی بورڈ کی جانب بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے اسے اپنی پالیسیوں کے نفاذ میں مدد مل رہی ہے

شیئر: