سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شامی صدر کا رابطہ
دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے، اے ایف پی)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو شام کے صدر احمد الشرع نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے خطے کی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات کی۔
