Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بیڈمنٹن سٹارز نے مکسڈ ڈبلز ٹاپ 20 میں جگہ بنا لی

 محمد عامر جونیئر سنگلز کیٹیگری میں ٹاپ 35 کھلاڑیوں میں شامل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی بیڈمنٹن سٹارز نے ایک اہم بین الاقوامی سنگ میل عبور کیا ہے۔
سعودی ٹیم میں شامل عامر محمد اور نبیھہ شرف نے مکسڈ ڈبلز کی رینکنگ میں دنیا کے ٹاپ 20 پلیئرز میں جگہ بنا لی۔
ایس پی اے کے مطبق یہ کامیابی سعودی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے، اس سے مملکت کو دنیا کے ٹاپ 20 ملکوں میں شامل ہونے میں مدد ملی۔
ایس پی اے کے مطابق محمد عامر 2025 کے جونیئر سنگلز کیٹیگری میں بھی دنیا کے ٹاپ 35 پلیئرز کی صف میں جگہ بنائی جو ان کی نمایاں کامیابی ہے۔
 سعودی بیڈ منٹن فیڈریشن کی صدر عبید الرشید کا کہنا تھا’ اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے پلیئر صف اول کے عالمی کھلاڑیوں میں شامل ہوچکے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ’ فیڈریشن اپنے کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی اور معاونت جاری رکھے گی تاکہ بیڈمنٹن میں مزید کامیابیاں حاصل کی جائیں۔‘
یہ کامیابی سعودی بیڈمنٹن کے تیکنیکی اور ترقیاتی پروگرام کی کامیابی کو بھی ظاہر کرتی ہے جس کا مقصد اعلی بین الاقوامی سطح پر مقابلے کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے۔

 

شیئر: