Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاہر القادری نے3مطالبات پیش کردئیے

لاہور...پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے انصاف کےلئے 3 مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ فوری استعفیٰ دیں ۔ سانحہ ماڈل ٹاون میں بالواسطہ ، بلاواسطہ ملوث افسران کیس کے حتمی فیصلہ تک عہدے چھوڑ دیں ۔سانحہ کی تحقیقات کےلئے پانامہ لیکس کی طرز پر با اختیار،غیر جانبدار جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ۔ تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن نے قاتلوں کے چہروں سے نقاب ہٹا دئےے ۔منصوبہ نواز شریف شہباز شریف نے بنایا۔رانا ثنا نے نگرانی کی،افسران اور پولیس نے عمل کیا ۔ طاہر القادری نے اعلان کیا کہ قانونی جنگ بھی لڑیں گے۔ سیاسی اور عوامی جنگ بھی اور حکمرانوں کو تخت سے ہٹانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے عمران خان کا پیغام پہنچایااور تینوں مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا ۔پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال کی قیادت میں وفد نے بھی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی ۔سانحہ ماڈل ٹاون پر عوامی تحریک سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔مصطفیٰ کمال نے عوامی تحریک کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ظلم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ عوامی تحریک کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور احتجاج کی ہر کال میں ان کے ساتھ ہوں گے۔ 

شیئر: