Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگی بہن ہی بہن کے قتل میں ملوث نکلی

کراچی ..کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں لڑکی علینہ کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔سگی بڑی بہن نے اپنے منگیتر کے ساتھ مل کر چھوٹی بہن کو قتل کیا۔ اپنے بیان میں ملزمہ علوینہ نے کہا کہ وہ اکثر گھر میں اپنے منگیتر سے ملا کرتی تھی اس کی بہن گھر والوں کو آگاہ کردیتی تھی۔ اس نے اپنے دوست احسن کے ساتھ ملکر میری نازیبا وڈیو بھی بنائی تھی اور مجھے بلیک میل بھی کررہی تھی۔ میں نے پاوں بھی پکڑے لیکن اس نے وڈیو ڈیلٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس لئے اپنی بہن علینہ کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔ملزمہ نے اعتراف کیا کہ گھر کے پچھلے دروازے سے اپنے منگیتر مظہرکو بلایا ۔ مظہر اور اس کے دوست نے مقتولہ علینہ کو پکڑا اور میں نے چھری سے سگی بہن کا گلا کاٹ کر اسے قتل کیا۔ اس سے قبل ملزمہ نے واقعہ کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر قتل ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔پولیس نے ملزمہ کے بیان کی روشنی میں مزید تفتیش شروع کر دی۔ 

شیئر: