Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق چیئرمین نیب کو جیل میں ڈالیں گے ،عمران

شیخوپورہ.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور زرداری نے ملک کو تباہ کردیا۔ان لوگوں نے میرٹ کو اوپر آنے نہیں دیا۔میرٹ کے نہ ہونے سے ملک ترقی نہیں کررہا۔دنیا میں سچے اور کھرے حکمرانوں نے ملک کی تقدیر بدل دی ۔ہمیں آصف زرداری اور نوازشریف جیسے کرپٹ لوگ مل گئے۔ اتوار کوشیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زبردست استقبال پر شیخوپورہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔4 سال پہلے شیخوپورہ میں جلسہ کیا جس میں آج کے مقابلے میں 10 فیصد بھی لوگ نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں نے جو ظلم کیا ان سب کا احتساب ہوگاساری قوم کی نگاہیں حدیبیہ کیس اورچیئرمین نیب پر لگی ہیں۔ حدیبیہ کیس میں پورا شریف خاندان پھنسے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری قوم کے مجرم تھے۔ موقع ملا تو انہیںچھوڑیں گے نہیں۔ وہ بڑے ڈاکووں کی چوری چھپارہے تھے۔ قمر زمان چوہدری دنیا کے کسی بھی حصے میں چلے جائیں۔ انہیں واپس لاکر جیل میں ڈالیں گے۔ایسی نیب بنائیں گے جو بڑے بڑے چوروں کو پکڑے گی۔ادارے تب مضبوط ہوتے ہیں جب اداروں میں میرٹ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آیا تو لوگوں نے میرے خلاف بھرپور مہم چلائی۔ یہودی ایجنٹ کے الزام لگائے ۔ آج خواجہ آصف مسلم لیگ (ن) کو لبرل اور تحریک انصاف کو مذہبی جماعت کا حامی کہتے ہیں۔تحریک انصاف منافقت نہیں کرتی۔انہوں نے کہاکہ پورا نظام اس وقت کرپٹ ہوچکا ہے۔ اپنی حکومت میں تمام اداروں کو ٹھیک کریں گے۔ 200بہترین لوگوں کو اکٹھا کرکے سارا نظام ٹھیک کریں گے۔ بیرون ملک پاکستانیوں سے سرمایہ کاری کرائیں گے۔

شیئر: