Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سازش کرنا شریف برادران کی عادت ہے،اعتزاز

لاہور..پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون 14انسانوں کے قتل کا معا ملہ ہے ۔ اس کی تحقیقات جے آئی ٹی نے کرنا ہے ۔ اس کے اوپر بھی مانیٹرنگ جج ہونا چاہیے ۔اقامہ پانامہ سے زیادہ خطرناک ہے اور یہ کرپشن کی رسید ہے ۔(ن) لیگ کی سیاست پہلے دن سے دوغلے پن اور منافقت پر مبنی ہے ۔سازش کرنا شریف برادران کی عادت ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے پہلے جونیجو کو دھوکہ دیا پھر ایجنسیوں سے پیسے لیکر دھاندلی کی ۔ غلام مصطفی جتوئی کے خلاف سازش کی اور سازشوں کے ذریعے وزیر اعظم بنے۔ ججوں کے ساتھ مل کر بینظیر اور پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کی ۔اس کے ثبوت موجود ہیں ۔ شریف برادران نے فاروق لغاری کے ساتھ مل کر بینظیر کی حکومت کو فارغ کیا پھر فوج اور عدلیہ سے مل کر فاروق لغاری کے خلاف ساز ش کی ۔ نواز شریف نے میثاق جمہوریت کیا اور کہا کہ اب کبھی سازش نہیں کروں گا لیکن اپنی عادات سے باز نہیں آئے ۔ نواز شریف میمو گیٹ میں کالا کوٹ پہن کر عدالت میں گئے ۔ افتخار محمد چوہدری او ر جنرل پاشا کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی حکومت اور صدر زرداری کے خلاف سازش کی لیکن ناکام ہوئے ۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف تو یوسف رضا گیلانی کو کہتے تھے کہ عدالتی فیصلے کو من و عن تسلیم کرو لیکن اب خود نہیں مان رہے اور کہہ رہے ہیں یہ 5 ججوں کا فیصلہ ہے ۔نواز شریف تو کام ہی یہ رہا ہے کہ عدلیہ اور فوج کے ساتھ مل کر کس طرح سازش کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس اپنے ملک میں تیا رہونے والی سازش نہیں بلکہ یہ بلا تو باہر سے گری ہے ۔ 

شیئر: