گزشتہ درس میں لفظ یا کلمہ کی تینوں قسموں اسم ، فعل اور حرف کا اجمالی تعارف کرایا تھا۔ ان تینوں قسموں میں آخری دو قسمیں فعل اور حرف ذرا مشکل ہیں۔ خصوصاً مبتدی حضرات کیلئے اس لئے آج کا درس ہم اسم سے شروع کررہے ہیں ۔
درس میں بعض اسماء کے ایسے سہل اور سادہ معانی کے بیان پر اکتفا کریں گے جو ہر طرح کے اردو داں افراد کیلئے قابل فہم ہوں۔ عربی الفاظ کے معانی میں بے پناہ وسعت ہے مگر ہم ان کے صرف وہ معنی بیان کریں گے جو عمومی طور پر ان سے مراد ہوتے ہیں۔ درس میں ہم انسان کے بعض اہم جسمانی اعضاء کے عربی نام اور ان کے اردو مترادفات بیان کریںگے۔
سب سے پہلے انسانی جسم کے بعض خارجی اعضاء کے ناموں کا تذکرہ کررہے ہیں۔
الوَجہُ چہرہ اس کی جمع وُجُوہٌ آتی ہے
الرأسُ سر اس کی جمع رُوُوس ہے
الجَبھۃُ پیشانی جمع جبَاہٌ العینُ آنکھ جمع عُیُونٌ
الرقّبۃُ گردن جمع رِقابٌ
الْمَنْکِبُ کندھا مونڈھا اسکی جمع مناکِبُ آتی ہے
الذراعُ ہاتھ بازو الذراع کا اطلاق کہنی سے انگلیوں کے آخری سرے تک پر ہوتا ہے۔ جمع اَذرُعٌ
العَضُدُ بازو بانہہ کہنی سے کندہے تک کا حصہ انگریزی میں الذراعُ کو آرم اور العَضُد کو اپر آرم کہتے ہیں۔ العضد کی جمع اعْضَادٌ آتی ہے۔
الیَدُ ہاتھ مونڈھے سے انگلیوں کے آخری سرے تک کا حصہ کہلاتا ہے، اس کی جمع اَیدی ہے لیکن الف لام کے بغیر اَیدٍ پڑھا جاتا ہے۔ اید کی دال پر تنوین یعنی دوزیر ’’یاء‘‘ کا بدل ہے۔ زیر کو عربی میں کسرہ کہتے ہیں۔
الأنف ناک جمع اُنوُفٌ
الاُذْنُ و الاُذُنُ کان جمع آذانٌ
الفَخْذُ و الفِخذُ و الفَخِذُ ران جمع افخاذٌ
الرُکبۃُ گھٹنا جمع رُکَبٌ
الساقٌ پنڈلی جمع سیقانٌ
القَدَمُ پاؤں جمع أقدامٌ ’’اس کا اطلاق پیر کے اس حصے پر ہوتا ہے جو انسان زمین پر رکھتا ہے۔ انگریزی میں اس کو
Footکہتے ہیں۔
الرِّجلُ پیر ٹانگ ، کولہے سے لیکر قدم تک کا حصہ جمع اَرْجُلٌ
الإصْبَعُ انگلی جمع اَصابعٌ
المرفقُ کہنی جمع مرافق الکعبُ ٹخنا یعنی وہ ابھری ہوئی ہڈی جو ایڑی کے اوپر ہوتی ہے جمع کعوبٌ۔
الرُسْغُ کلائی اور ہتھیلی کے درمیان کا جوڑ اسی طرح پنڈلی اور قدم کے درمیان کا جوڑ جمع اَرْسَاغٌ
یہ تو انسان کے جسم کے بعض خارجی اعضاء تھے جہاں تک داخلی اعضاء کا تعلق ہے تو ان میں سے بعض اہم اعضاء کے نام یہ ہیں:
القلبُ دل قلوبٌ اس کی جمع ہے۔
الکُلیَۃُ گردہ اس کی جمع کُلیً آتی ہے ک لام اور الف لیکن الف پڑھانہیں جاتا۔
المثانَہُ مثانہ وہ پچکاری نما تھیلی جس میں پیشاب جع ہوتا ہے ۔ جمع مَثَانَاتٌ
الحالَبُ پیشاب کی نالی وہ نالی جس کے ذریعہ پیشاب گردوں سے مثانہ میں پہنچتا ہے۔ جمع حَوَالبُ
الرِّئۃٌ پھیپھڑا اس کی جمع رِئاتٌ ہے۔
الکَبِدُ جگر جمع اَکبَادٌ یہ جسم کے اندر نہایت اہم وظائف ادا کرتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭








