Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سرمایہ کار سعودی خواتین کی تعداد 10 لاکھ ہوگئی

ریاض.... کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ سعودی حصص مارکیٹ میں سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک سرمایہ کار سعودی خواتین کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔ سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ہے۔ گزشتہ تین برس کے دوران سرمایہ لگانے والی خواتین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ 2016 ءکی تیسری سہ ما ہی کے مقابلے میں حصص مارکیٹ میں سرمایہ لگانے والی خواتین کی تعداد میں 16 ہزار کا اضافہ ہوا۔ مملکت بھر میں سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد 37 لاکھ ہے۔ سعودی حکومت کی سرپرستی کی بدولت مارکیٹ میں سرمایہ لگانے والی خواتین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 

شیئر: