Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان اور سوناکشی گاﺅن میں ملبوس

بالی وڈ کی مشہور فلم' دبنگ' کی مقبول فلمی جوڑی سلمان خان اور سوناکشی سنہا ایک مرتبہ پھر ساتھ دکھائی دیئے ۔سوناکشی سنہا نے اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر سلمان کےساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں اداکار گاﺅن میں ملبوس دکھائی دے رہے ہیں۔ سوناکشی کا کہنا ہے کہ سلمان نے ان کا فیشن اسٹائل نقل کیا ہے۔ نہ صرف اس تصویر کے ذریعے اداکارہ نے مداحوں سے اپنی رائے دینے کیلئے کہا بلکہ یہ بھی پوچھا ہے کہ دونوں میں سے کس نے زیادہ اچھے طریقے سے گاﺅن پہنا ہے؟ جس پر مداحوں کی جانب سے سلمان خان کی تعریف کی گئی ۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی اس تصویر کو مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ دونوں اداکار جلد ہی” دبنگ 3“ کی تیاریاں شروع کریں گے۔
 

شیئر: