Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی کی انوشکا شرما سے شادی

 
میلان: ہندوستانی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی خبریں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے آرہی تھیں تاہم دونوں نے سادہ اور نجی تقریب میں خاموشی سے شادی کرلی۔یہ خوشخبری دینے کےلئے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور دونوں نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو پھولوں کے خصوصی ہار پہنانے کی تصاویر شیئر کیں۔دونوں نے ٹوئٹر پر ایک ہی جملے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے ساتھ رہیں گے اور ہمیں یہ خبر سب کے ساتھ شیئر کرنے میں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم ہمیشہ کےلئے ایک ہوگئے۔
مزید پڑھیں:کوہلی اور انوشکا کی شادی،ایڈیلیڈ گراونڈ کی پیشکش
یہ تصاویر ٹویٹ کرنے سے قبل ہی شوبز نیوز ویب سائٹ ‘فلم فیئر‘ نے اپنے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دونوں نے شادی کرلی۔ ویرات کوہلی اورانوشکا شرما نے اٹلی کے معروف شہرمیلان کے قریب 800 سالہ قدیم علاقے تسکانہ کے ایک گاوں میں سادہ اور نجی تقریب کے دوران صبح شادی کی۔یہ گاوں اسی لگژری ہوٹل کے قریب ہے، جہاں پہلے شادی کی تقریب کی خبریں آئی تھیں۔یہ جوڑا اپنی شادی کی رجسٹریشن ممبئی کی بندرا فیملی کورٹ میں 4 جنوری کو کرے گا جبکہ ممبئی میں 21 دسمبر کو ایک پرتعیش تقریب کا اہتمام بھی کرے گا، جس میں کرکٹرز اور فلم انڈسٹری سمیت میڈیا، بزنس اور سیاست کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے شادی کے عہد و پیمان رواں برس سری لنکا میں ملاقات کے دوران طے کیا تھا۔

شیئر: