Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی...دسمبر میں

 
شادی کی خبریں محض افواہیں ہیں، ٹیلنٹ ایجنسی 
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز 29 سالہ ویرات کوہلی اور بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ 29 سالہ انوشکا شرما کے درمیان گہرے روابط نئی بات نہیں۔ان کے درمیان گزشتہ 5 سال سے تعلقات قائم ہیں تاہم ان میں کبھی تلخیاں، کبھی دوریاں تو کبھی محبتیں آتی جاتی رہیں۔گزشتہ ہفتے ہی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شادی کے ملبوسات تیار کرنے والے ہندستانی برانڈ کے ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو بھی دولہا اور دلہن کے لباس میں دکھایا گیا تھا، جو ایک دوسرے سے کئی وعدے کرتے نظر آتے ہیں۔اشتہار کے بعد دونوں کے مداحوں نے انہیں جوڑی کے روپ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جلد سے جلد شادی کرلینی چاہئے۔ابھی اس اشتہار کو ایک ہفتہ ہی ہوا تھا کہ یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں۔ ذرائع سے بتایا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 2018 سے پہلے شادی کا فیصلہ کرلیاہے ۔دوسری جانب ٹیلنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں محض افواہیں ہیں بہر حال اگر ذرائع کی خبریں سچ ثابت ہوگئیں تو کوہلی اور انوشکادسمبر 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
 

شیئر: