Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانوں سے ملنے والے اثاثوں کا ادارہ

ریاض.... سعودی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب قومی دولت لوٹنے والے ملزمان سے ملنے والے اثاثوں کے نظم و نسق کیلئے خصوصی ادارہ قائم کرے گا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت انسداد بدعنوانی مہم کے تحت حراست میں لئے جانے والے ملزمان بدعنوانی کی فائل بند کرانے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنے اثاثوں سے دستبردار ہوئے ہیں۔ ان اثاثوں کی دیکھ بھال او رانہیں منافع بخش بنانے اور رکھنے کیلئے خصوصی ادارہ قائم کیا جا رہا ہے۔ 
 
 

شیئر: