Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابینہ نے پیٹرول کے نئے نرخوں پر عملدرآمد کا سگنل دیدیا

ریاض.... سعودی کابینہ نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر سے سبسڈی ہٹانے پرسعودی شہریوں کو دیئے جانے والے زرتلافی کے پروگرام اور اسکی پالیسیو ںکی منظوری جاری کردی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منگل کے اجلاس میں کابینہ نے ”حساب الموطن “ (سٹیزن اکاﺅنٹ) کے ذریعے زرتلافی کے ضوابط کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں پر عملدرآمد کا بھی گرین سگنل دیدیا۔کابینہ نے اقتصادی اصلاحات کے منفی اثرات سے صارفین کے تحفظ پروگرام کی بھی منظوری دی ہے۔ کابینہ نے متعدد سرکاری اداروں پرمشتمل مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ آپریشن روم آئندہ آنے والی اقتصادی اصلاحات کے دوران صارفین کو منفی اثرات سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔ کابینہ نے مشترکہ رابطہ مرکز اور ”بینہ ایپلی کیشن ورکشاپ کے قیام اور فیلڈ کنٹرولرز کیلئے ترغیبات کا بھی فیصلہ کیا۔ صارفین کے حقوق کے لئے آگہی اسکیمیں ترتیب دیکر صارفین کی شکایات وصول کرنے کیلئے رابطہ مراکز کے نمبراجاگر کرنے کا حکم دیا۔سبسڈی ختم کرنے کی صورت میں دیئے جانے والے زرتلافی کی تفصیلات کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ 

شیئر: