Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کی ترک اور فلسطینی صدور سے ملاقات

استنبول... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بدھ کو استنبول میں او آئی سی سربراہ اجلاس سے قبل ترک صدر طیب اردگان اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کیہے۔مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہد خاقان نے فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی غیر متزلزل حمایت کے جذبات سے آگاہ کیا اور کہا کہ او آئی سی اجلاس میں القدس کے معاملے پر مشترکہ موقف اختیار کیا اور امریکی انتظامیہ کو فیصلے پر نظر ثانی پر مجبور کیا جائے۔اس موقع پر وزیر اعلی شہبا زشریف نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکی فیصلے کی نہ صر ف مذمت کی جارہی ہے بلکہ اسے مسترد کردیاگیا۔یہ وقت امت مسلمہ کے اتحاداوراتفاق کا ہے۔

شیئر: