Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں عدم استحکام سے خطرات ہیں،اعزاز چوہدری

اسلام آباد .. امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں مسلسل عدم استحکام سے پاکستان کی داخلی اورسیکیورٹی کامیابیوں کو خطرات ہیں۔ پاکستان اور امریکہ دونوں افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ بدھ کو واشنگٹن میں رپبلکن سینیٹر اور سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ٹام کاٹن اور ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن مارک میڈو سے ملاقات کے دوران اعزاز احمد چوہدری نے پاک، امریکہ دو طرفہ تعلقات میں حالیہ پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ مشترکہ دو طرفہ اور علاقائی مفادات کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع البنیاد پارٹنر شپ ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی ارکان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور کوششوں کے بارے میں بریف کیا۔ امریکی ارکان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ خطے میں مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے دونوں ملکوں کے مابین مسلسل تعاون ضروری ہے۔

شیئر: