Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو عریش میں ربع ٹن گوشت ضبط

جازان .... ابو عریش کمشنری کی بلدیہ کی نگراں ٹیموں نے ایشیائی کارکنان کے مکانات سے ناقابل استعمال ربع ٹن مرغیوں کا گوشت ضبط کرلیا۔ 2ایشیائی کارکن مرغیاں ذبح کرکے انکا گوشت مقامی ریستوانوں کو سپلائی کررہے تھے۔ بلدیہ کے چیئرمین محمد القحطانی نے بتایا کہ ایشیائی کارکن اپنی رہائش کو گوشت کی تیاری کے اڈے میں تبدیل کئے ہوئے تھے۔ دونوں کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا اور ضبط شدہ گوشت تلف کرادیا گیا۔

شیئر: