Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاسداران انقلاب نے یمن میں ایرانی مداخلت کے امریکی شواہد کی تصدیق کردی

    قاہرہ - - - - - ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے یمن میں ایرانی مداخلت کے ان امریکی شواہد کی تصدیق کر دی جو اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نے پیش کئے تھے۔ اس سے قبل امریکہ میں ایرانی سفارتی مشن نے حوثیوں کے میزائلوں سے تعلق کی صاف الفاظ میں تردید کر دی تھی۔ واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ نے جمعہ کو ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں واضح کیا گیا  ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے  یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کئے تھے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفارتی مشن نے ان شواہد کو مسترد کر کے واضح کیا تھا کہ یہ سب غلط ہیں او رخود ساختہ ہیں۔ ا س کے چند گھنٹے بعد ہی ایرانی خبر رساں ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری کا وہ بیان جاری کر دیا جس میں انہوں نے امریکی شواہد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغی بہت جلد
سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد پر فتح یاب ہو جائیں گے۔ ایرانی رہنما کے اس بیان نے یہ بات صاف کر دی کہ ایران ، عراق ، شام اور لبنان ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں اپنا انقلاب برآمد کرنے کے در پے  ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب حوثیوں کی عسکری مدد بڑھانے کی اسکیمیں بنائے ہوئے ہیں۔ الجعفری نے یہ بھی کہا کہ بہت جلد یمن میں ہم نئی فتح کی نوید  سنیں گے۔ الجعفری نے حوثیوں کو مسلح کرنے سے متعلق ایرانی تعاون کا تذکرہ دوسری بار کیا ہے۔ انہو ںنے اپنا بیان ختم کرتے ہوئے کہا کہ ایران مستقبل میں حوثیوں کی مدد جاری رکھنے میں ادنیٰ فروگذاشت سے کام نہیں لے گا۔
 

شیئر: