Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس کی حقیقت تبدیل نہیں ہوگی

ریاض۔۔۔مفتی القدس شیخ محمد حسین نے واضح کیا ہے کہ القدس سے متعلق امریکی فیصلے سے مقدس شہر کی زمینی حالت تبدیل نہیں ہوگی۔ انہوں نے القدس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پیش کئے جانے والے مشترکہ مصری اردنی فلسطینی ٹی وی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا غیر قانونی ہے ہرلحاظ سے اسے مستردکیا جاتا ہے۔ ٹرمپ کا یہ فیصلہ القدس کی حقیقت تبدیل نہیں کریگا۔

شیئر: