Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاہر القادری نے31دسمبر کی نئی ڈیڈ لائن دیدی

 لاہور...پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے31دسمبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار شہباز شریف ،رانا ثناءاللہ اور نامزد افسران استعفے دے کر خود کو قانون کے سامنے سرنڈر کر دیں ورنہ فیصلہ کن نتائج کیلئے تیار رہیں۔ قوم مت سمجھے کہ تاخیر ہو رہی ہے اب ہم یہ جنگ ہارنا نہیں چاہتے ۔31دسمبر کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ آخری واربے نتیجہ نہیں جائے گا۔تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندہ اجلاس کی صدارت اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ایسے بنچ بنیں جو ہماری سنیں اور نہ آپ کی سنیں بلکہ جو آئین و قانون اور انصاف کی سنیں۔ہم آپ کے ریفریوں کے ساتھ میچ ہونے دیں گے اور نہ اسے فکس ہونے دیں گے۔نواز شریف ،شہباز شریف سن لیں انہیں معصوم شہریوں کے قتل عام کا بدلہ دینا ہوگا۔اب انصاف میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔ نواز شریف کی عدلیہ کے خلاف الزام تراشی اور انصاف کا خون کرنے کے طعنے ریاست اور آئین سے بغاوت ہے۔ یہ ملک میں بغاوت کاماحول پیدا کررہے ہیں۔ ہرزہ سرائی پر ادارے خاموش کیوں ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین شہدائے ماڈل ٹاون کے انصاف کیلئے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوچ سمجھ کر فیصلے کررہے ہیں،تاخیر کا مطلب فیصلہ کن ایکشن ہے ۔ 

شیئر: