Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409.78 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
جمعے کی رات کو وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کر دی ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409.78 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 409.58 روپے ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

شیئر: