Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ کا آپشن

لاہو: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ نئے کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ شہباز احمد کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچ کا آپشن موجودہے، 30 دسمبر کو سکھر میں پی ایچ ایف کی جنرل کونسل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ادھر سابق ہیڈ کوچ اور موجودہ سلیکٹر فرحت خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ۔ اس کا ایشیا کپ اور آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان مصروفیات کے باوجود فرحت خان کو فیڈریشن نے سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیا۔ ہاکی ٹیم تشکیل نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور اسی لیے ایشیا کپ اور آسٹریلیا میں ہونے والے میچز میں ٹیم کا اچھا کمبی نیشن بنانے پر ہمارا زیادہ زور تھا۔ دونوں ٹورنامنٹس میں شکست کی وجہ کھلاڑیوں کی ناتجربہ کاری تھی ۔ کھلاڑی ماضی کے مقابلے میں کم محنت کرتے ہیں۔غیر ملکی کوچ کے حوالے سے سوال پر فرحت خان نے کہا کہ پاکستانی کوچ دنیا کے کسی بھی کوچ سے قابلیت میں کم نہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ غیر ملکی دورے کروائے جائیں اور ان کی مالی پوزیشن بہتر بنائی جائے تاکہ دیگر مسائل سے بے فکر ہو کر کھیل پر توجہ دے سکیں۔ 

شیئر: