Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں کی حمایت خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے،ملیحہ لودھی

نیویارک... اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔ بیت المقدس کے بارے میں امریکہ کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بیت المقدس کی حیثیت بدلنے والا کوئی منصوبہ قبول نہیں۔فلسطینیوں کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ بیت المقدس کی حیثیت بدلنے والا کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کی آخری امید ہے۔2 ریاستی حل کے سوا کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا۔ پاکستان قرار دار کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ قبل ازیںسلامتی کونسل میں عالمی امن و سلامتی کو چیلنجز پر مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی صدرکے فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں تناوبڑھے گا۔ امریکہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق فیصلہ واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اورکشمیر کے عوام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پرعملدرآمد کی ضرورت ہے۔عالمی برادری تنازعات کے حل کی بجائے تماشا دیکھ رہی ہے۔ بیرونی قبضے، سیاسی و معاشی نا انصافیوں، غربت کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔ القدس کی حیثیت میں تبدیلی پہلے سے افراتفری کا شکار خطے کے مسائل کوبڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیراورفلسطین اقوام متحدہ کے چارٹرپرحل طلب مسئلے ہیں۔ امن کیلئے فوری حل طلب مسائل پرتوجہ دینا ضروری ہے۔ سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پربلاامتیازعملدرآمد کیا جائے۔

شیئر: