Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فصل کی اچھی قیمت نہ ملنے پر بلڈوزر چلادیا

پونہ ۔۔۔۔۔ضلع کے جنیر تحصیل کے کھامنڈی گاؤں کے ایک کسان نے انار کی فصل پر بلڈوزر چلا دیا۔ خراب موسم اور انار کی قیمت کم ملنے پر ناراض کسان کا کہنا ہے کہ ایسی فصل کا کیا فائدہ جس میں نقصان اٹھانا پڑے۔کھامنڈی گاؤں کے رہنے والے کسان ونر راج سنگوٹے نے ساڑھے 3ہیکٹر میں 4سال قبل انار کی فصل لگائی ۔واضح ہوکہ ایک مرتبہ انار کی فصل لگانے پر 12سال تک انار حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ونراج نے کہا کہ موسم کی تبدیلی سے فصل خراب ہوتی تھی اور اس کے تحفظ کیلئے مہنگے داموں اسپرے کا چھڑکاؤ کیا جاتا تھاجس پر اخراجات کافی بڑھ گئے تھے۔ اس سے منافع کے بجائے نقصان اٹھانا پڑرہا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد سوامی ناتھن کمیشن نافذ کرے۔

شیئر: