Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج نہائی پر جانیوالا کفیل کو بھی اقامہ دے سکتا ہے،جوازات

ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ خروج نہائی پر جانے والے تارکین اپنا اقامہ ہوائی اڈے یا بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی کی انتظامیہ کے حوالے کرسکتے ہیں۔ انہیں اسکا بھی اختیار ہے کہ وہ اپنا اقامہ اپنے کفیل کے حوالے کردیں او روہ اسکی ذمہ داری قبول کرلے۔ محکمہ پاسپورٹ نے یہ وضاحت ان رپورٹوں کے جواب میں جاری کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ خروج نہائی پر جانے والے کو اپنا اقامہ ہوائی اڈے یا بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی کے افسران کو دینا ہی ہوگا۔ محکمے کا کہناہے کہ ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔ دوسری جانب محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگر کسی کا خروج نہائی لگ گیا ہو اور اسکے اقامے اور ویزے کی میعاد باقی ہو تو ایسی صورت میں خروج نہائی منسوخ کرایا جاسکتا ہے۔ منسوخ کرانے پر کوئی پابندی نہیں۔

شیئر: