Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرو: سابق آمر البرٹو فوجیموری کی سزا معاف کرنے پر احتجاج

لیما(ایجنسیاں) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں سابق آمر البرٹو فوجی موری کی سزا معاف کرنے پر احتجاج کیا گیا۔ ہزاروں مظاہرین نے دارالحکومت لیما کی سڑکوں پر توڑ پھوڑ کی۔سابق صدر فوجیموری کرپشن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے جرم میں 25 برس قید کی سزا کاٹ رہے تھے لیکن صدر پیڈرو پابلو کو زنسکی نے79 سالہ فوجیموری کی سزا بیماری کی وجہ سے معاف کر دی جس پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کی۔ مظاہرین نے صدر کوزنسکی سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
 

شیئر: