Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں سعودی طیارے میں آتشزدگی، لکھنو میں ٹائر پھٹ گیا

 لاہور .... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور سے بدھ کو جدہ آنے والے سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) کے طیارے میں آگ لگ گئی۔ کنٹرول ٹاور نے ایئرپورٹ پر کھڑے ہوئے طیارے سے آگ کے شعلے اٹھتے ہوئے دیکھ کر کیپٹن کو ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ شروع میں کیپٹن نے یہ کہہ کر ایمرجنسی نافذ کرنے سے انکار کردیا کہ اس کے وارننگ سسٹم میں ایسی کوئی علامت نظرنہیں آرہی۔ بحث و مباحثے کے بعد کیپٹن نے ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر کھڑا ہے۔ آگ سے پہنچنے والے نقصانات کا معائنہ اوراس کے پرواز کے قابل ہونے کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ دوسری جانب لکھنو میں السعودیہ کی پرواز 895کے طیارے کا اگلا ٹائرپھٹ جانے پر پروازروک دی گئی۔ مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا۔
 

شیئر: