Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسی بریڈ ہیئر اسٹائل‎

میسی بریڈ ہیئر اسٹائل بنانے سے قبل بالوں کو اچھی طرح دھو لیں . خشک کرنے کے بعد درمیان سے مانگ نکالیں اور دونوں سائڈ پر موجود بالوں کی چوٹی بنانا شروع کر دیں . چوٹی کے آخر میں ربر بینڈ لازمی لگائیں تاکہ بل کھل نہ سکیں . اسکے بعد چوٹی کے ہر بل کر ذرا سا کھینچیں تاکہ اسکا سائز  بڑا نظر آنے لگے . پھر چوٹی سے تھوڑے تھوڑے بالوں کو کھینچ کر باہر کی طرف نکالیں تاکہ میسی بریڈ کا لک نظر آنے لگے . اب دائیں طرف والی چوٹی کو سر کے درمیانی حصے سے گزارتے ہوئے بائیں کان کی طرف لے جائیں اور کان کے پیچھے ہیئر پن کی مدد سے سیٹ کر لیں تاکہ وہ اپنی جگہ سے نہ ہل سکے . اسی طرح بائیں جانب والی چوٹی کو سر کے درمیانی حصے سے گزار کو دائیں طرف لے جائیں اور کان کے پیچھے ہیئر پن کی مدد سے سیٹ کر لیں . اس سے سر کے درمیانی حصے پر کسی تاج کی مانند یہ چٹیا نظر آنے لگے گی .  اسکے بعد آگے کی جانب موجود بےبی کٹ بالوں میں ہیئر برش کریں تاکہ بال الجھے ہوئے دکھائی نہ دیں . پھر دائیں کان کی جانب موجود بالوں کے ایک حصے کو نکالیں .  نکالے جانے والے بالوں کی یہ ہئر لٹ اسٹائل کو مزید نمایاں کرے گی . اسی طرح بائیں کان کی جانب سے بھی ایک لٹ نکالیں . 
آخر میں بالوں پر اچھی طرح ہیئر اسپرے کریں  تاکہ آپ کا ہیئر اسٹائل کئی گھنٹوں تک برقرار رہ سکے .  اس طرح آسان سا میسی بریڈ ہیئر کراؤن تیار ہے .  

شیئر: