Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017:پاکستان کرکٹ میں کامیابی کا سال

 
  اسلام آباد:سال2017ء میں پاکستان میں کرکٹ کے میدان میں کامیابیوں کا سال رہا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان کیا بدلا ، قسمت بھی بدل گئی۔ ہندکے خلاف اوول کے میدان میں چیمپیئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں فخر زمان کی سنچری نے دل جیت لئے اور راتوں رات مشہور کردیا۔ محمد عامر کا یادگار اسپیل دیکھنے میں آیا اورشاہین پہلی بار چیمپیئنز ٹرافی لے اڑے۔پاکستان نے ورلڈ کپ 2019 ءکیلئے شرکت یقینی بنا لی۔حسن علی ون ڈے کرکٹ میں 45وکٹوں کے ساتھ کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ بابراعظم نے صرف 21اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کئے تو ویوین رچررڈ اور ہاشم آملا جیسے کھلاڑیوں کی صف میں آکھڑے ہوئے۔ 2017میں گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی بار نمبر ون پر پہنچے ۔ پاکستان نے پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیزمیں شکست دی۔مصباح الحق، یونس خان اور سعیداجمل کرکٹ کے میدانوں کو خیر باد کہہ گئے۔ بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلے تو پی ایس ایل فائنل کے بعد ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم نے لاہور کا دورہ کیا ۔پاکستان کرکٹ کےلئے سال کی بری خبر پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل تھا جس میں شرجیل خان اور خالد لطیف پر 5 ،5 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔ 

شیئر: