Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ چیمپیئن پہلا ٹی ٹوئنٹی47رنز سے ہار گئی

 
نیلسن: دورہ نیوزی لینڈ میں ویسٹ انڈیز کی ناکامیوں کا سلسلہ نہ رک سکا اور مہمان ٹیم کو ،جو ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپیئن بھی ہے،سیریز کے پہلے میچ میں 47رنز سے ہار گئی۔ویسٹ انڈین کپتان کارلوس بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے کولن منرو اور وکٹ کیپر بیٹسمین گلین فلپس کی نصف سنچریوں کی بدولت7وکٹوں کے نقصان پر187رنز اسکور کرلئے ۔ منرونے2چھکوں اور6چوکوں کی مدد سے37گیندوں پر53رنز اسکور کئے۔ گلین فلپس نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا اور 40گیندوں پر 55رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے4چوکے اور2چھکے لگائے ۔ ان دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں90رنز کا اضافہ کیا۔دیگر کھلاڑیوں میں مچل سینٹنر23،روس ٹیلر20رنز بنا سکے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر اورکپتان کارلوس بریتھویٹ نے2،2وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین بیٹنگ پھر نہ چل سکی اور آندرے فلیچر 27، کارلوس بریتھویٹ21اور ایشلے نرس20رنز تک ہی پہنچ سکے۔ اوپنر کرس گیل سے توقعات تھیں لیکن وہ 12رنزبنا سکے ۔ 19اوورز میں140رنز پرپوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔ کیوی بولرز سیتھرینس اورکپتان ٹم ساوتھی نے3،3جبکہ ڈگ بریسویل نے2وکٹیں لیں۔ گلین فلپس کو نصف سنچری بنانے اور وکٹوں کے پیچھے کیچ پکڑنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیاگیا۔

شیئر: