Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کانگرس_فاؤنڈیشن_ڈے ، دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ

1885 میں بننے والی انڈیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کانگرس کے 133 سال مکمل ہونے پر 28 دسمبر کو انڈیابھر میں کانگرس کا 133واں فاؤنڈیشن ڈے منایا گیا۔فاؤنڈیشن ڈے کی مناسبت سے ٹویٹر پر جاری ہیش ٹیگ #کانگرس_فاؤنڈیشن_ڈے دو گھنٹوں میں عالمی ٹرینڈ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔3گھنٹے ٹاپ پوزیشن میں رہنے کے بعد 26 ویں نمبر پر آ گیا۔
مزید پڑھیں:#کانگریس_صدر_راہول_گاندھی
ممبئی یوتھ کانگرس نے ٹویٹ میں بتایا کہ اس موقع پر ممبئی یوتھ کانگرس کے صدر گنیش اور ساؤتھ سنٹرل ڈسٹرکٹ صدر یوتھ کانگرس ابیشک کانگرس ڈے کی موٹر سائیکل ریلی میں شریک ہوئے۔
انڈین نیشنل کانگرس نے اس حوالے سے ٹویٹ میں لکھا:کانگرس کے 133ویں فاؤنڈیشن ڈے کے موقع پر،ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے تعاون پر نظرثانی کریں اورملک کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے کی تجدید کریں۔
اندین نیشنل کانگرس کے صدر راہول گاندھی نے کہا کہ کانگرس پارٹی کا بنیادی مقصد سچائی تھااور ہم اس سچائی کو تسلیم کرتے ہیں،ہم سچائی کے لیے کام کرتے ہیں اور سچائی کے لیے ہی لڑتے ہیں۔
انڈین جرنلسٹ فیض احد فیض نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے راہول گاندھی کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔
آل انڈیا پروفیشنل کانگرس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہم اس لیے مضبوط ہیں کہ ہم اکٹھے ہیں،ہم کانگرس کے فاؤنڈیشن ڈے کے موقع پر اپنے تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اگر انڈیا میں #الکحل _پابندی_لگ_جائے
نیراج بھاٹیا نے تحریر کیاکہ ہمارے ملک کا آئین اور بنیاد خطرے میں ہے، یہ براہ راست حملہ کی ضد میں ہے،بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبرز کی طرف سے بیانات آ رہے ہیں، یہ پیچھے سے پریشان کن حملہ ہے اور ہماری، تمام کانگرس پارٹی اور ہرہندوستانی کی ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت کرے۔
 
 
 

شیئر: