Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس

لاہور..سانحہ ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ پر متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس شروع ہوگئی ۔پیپلز پارٹی،تحریک انصاف ،عوامی مسلم لیگ ، مسلم لیگ ق ،جماعت اسلامی ،ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی سمیت 40سے زائد سیاسی جماعتیں شریک ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ کانفرنس کا ایجنڈا سانحہ ماڈل ٹاون اور مجھے کیوں نکالا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاون رپورٹ پرمتفقہ لائحہ عمل طے ہوگا۔معاملہ اب صرف میرے ہاتھ میں نہیں رہا۔قومی قیادت کے پاس چلا گیا ہے۔ اب مشترکہ اعلان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک جنوری کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے احتجاج کی کال دے سکتی ہے۔ اے پی سی میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں ایک ہی دن احتجاجی دھرنے کے آپشن پر بھی غور ہوگا۔

شیئر: