ریاض..... سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ اپیلی کیشن معطل ہوگئی۔ بہت سارے صارفین نے مملکت کے مختلف علاقوں اور اطراف کے ملکوں سے شکایت کی ہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن معطل ہوگئی ہے۔ صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ 2017ءکے اختتام پر واٹس ایپ ایپلی کیشن کی معطلی افسوسناک ہے۔ اپ ڈیٹ آپریشن بھی معطل پڑا ہوا ہے۔ کمپنی نے ابھی تک معطلی کے اسباب نہیں بتائے۔