Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف میں دم ہے تو ناچنے کے بجائے پاکستان آئیں، زرداری

 لاہور....سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف میں اتنا ہی دم ہے تو وہ پاکستان آکر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں۔نیب نے سندھ میں ہمیشہ ظلم کیا ۔ڈاکٹر طاہرالقادری کی شکل میں نوابزادہ نصراللہ کی کمی پوری ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب این آر او ہوا تو میں جیل میں قید تھا اور کوشش کی گئی کہ میں بھی ایک طیارے میں سوار ہوجائیں، لیکن اللہ نے انہیں حوصلہ دیا اور انہوں نے یہ کام نہیں کیا۔اگر پرویز مشرف میں اتنا ہی دم ہے تو بیرون ملک ناچنے کے بجائے پاکستان میں آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جو احتجاج کرنے جارہی ہے کیا اس میں پیپلز پارٹی بھی شامل ہوگی تو انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ پارٹی رہنماﺅں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔پی پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ نوابزادہ نصر اللہ خان کی جو کمی ہمیں محسوس ہورہی تھی وہ ڈاکٹر طاہر القادری کی شکل میں پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔آصف علی زرداری سے نیب کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ نیب نے سندھ میں ہمیشہ سے پیپلز پارٹی پر ظلم کیا اور صوبے میں ایک ایسی کینال بند کروادی جو 26 لاکھ ایکڑ کی زرعی اراضی کو سیراب کرتی ہے۔نیب کے پاس کون ساآلہ ہے کہ پانی کی لائننگ کو چیک کریں۔
 

شیئر: