Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوبز سے وقفہ لیا، ناتہ نہیں توڑا،وینا ملک

پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہاکہ شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی ، کچھ مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے وقفہ لیا ہے ، ناتہ نہیں توڑامگر مستقبل میں مداح مجھے نئے انداز میں دیکھیں گے ۔اس موقع پر انہوںنے اداکارہ ریما کی نقل اتار کر حاضرین سے بھرپور داد وصول کی ۔انکے شوہر اسد خٹک نے کہاکہ وینا ملک ایک گھریلو خاتون ہیں ۔ گرہستی کے تمام امور انجام دیتی ہیں جو ایک بیوی اور بچوں کی ماں ہونے کے باعث ان کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی وینا کے شوبز میں کام کرنے پرپابندی نہیں لگائی۔
 

شیئر: