Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک فوج میں40 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی

انقرہ۔۔۔ترکی میں رواں برس 40 ہزار نئے فوجی بھرتی کئے جائیں گے۔جولائی 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ہزاروں فوجیوں کو برخاست کر دیا گیا تھا اور اس کریک ڈاؤن کی وجہ سے فوج کو افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ نئے بھرتی کرنے والے اہلکاروں میں 13 ہزار خصوصی تربیت یافتہ فوجی ہوں گے۔ اسکے علاوہ 20 ہزار افسران اور دیگر سپاہی بھی بھرتی کیے جائیں گے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے 10 ہزار فوجی اہلکار اب تک زیرحراست ہیں۔ ان افراد پر الزام ہے کہ وہ جلا وطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک سے وابستہ ہیں اور گولن ہی کے احکامات پر انہوں نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی۔

شیئر: