Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی امداد نہیں چاہئیے، شہباز شریف

لاہور.... وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیان سے افسوس ہوا، انکا بیان قومی وقار کے منافی ہے۔ امریکی صدر کے بیان پر سوچ سمجھ کر دلیری کے ساتھ جواب دینا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عزت اور وقار کی زندگی بسر کرنے والی قومیں اچھی زندگی گزار سکتی ہیں۔ کشکول اور مانگے تانگے سے زندگی میں عزت نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر مل کر فیصلہ کریں اور امریکی امداد سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا جینا مرناعوام کیساتھ ہے۔
 

شیئر: