Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول کے نرخوں میں مزید اضافہ ہوا، الفالح

ریاض۔۔۔۔سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے واضح کیا ہے کہ پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ ناگزیر و مجبوری ہے۔ پٹرول اور بجلی کے حد سے زیادہ خرچ نے قومی معیشت کو نڈھال کردیا۔ اقتصادی اصلاحات کیلئے بھی پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ ضروری ہوگیا تھا۔الفالح نے سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کے باعث اشیاء کے نرخ بہت کم تھے۔ طے کیا گیا کہ سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے ۔ پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اصلاحات لاکر غریب اور کمزور شہریوں کو زر تلافی حساب المواطن کے توسط سے پیش کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کے نرخ رفتہ رفتہ بڑھائے جائیں گے۔ اب بھی سعودی عرب میں دیگر ممالک کے مقابلے میں پٹرول سستا ہے۔یہی اصول بجلی کے نرخ نامے پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ صارفین کفایت شعاری سے کام لیں۔

شیئر: