Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسک پلیٹ فارم پرپہلی بار آبِ زمزم کی چھوٹی بوتلیں ، وزارت حج کی نئی سہولت  

مملکت میں کہیں بھی آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں گھر بیٹھے منگائی جاسکتی ہیں(فوٹو، ایکس )
نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت شروع کردی گئی ۔ وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے ’زمزم من نسک‘ سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں (330 ملی لیٹر) حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ۔
’نسک‘ کے ذریعے آب زمزم کی چھوٹی بوتلیں مملکت کے  کسی بھی شہر کے لیے طلب کی جاسکتی ہیں۔
نسک پرمطلوبہ تعداد کی بکنگ کرنے کے بعد جہاں ڈلیوری درکار ہے اس جگہ کا نیشنل ایڈریس ارسال کیا جائے۔
پلیٹ فارم کے ذریعے بک کی گئی آب زم زم کی چھوٹی بوتلوں کا کارٹن دیئے گئے ایڈریس پر محفوظ طریقے سے پہنچا دیا جاتا ہے۔

  تجرباتی طورپر حج سیزن  میں عازمین کی رہائش گاہوں پر وینڈنگ مشین نصب کی تھی (فوٹو، ایکس)

وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلوں کی سروس شروع کی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔
آب زم زم کی 330 ملی لیٹر کی چھوٹی بوتلیں بھی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سقیا پروجیکٹ میں  مطلوبہ معیار کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔
خیال رہے زمازمہ کمپنی نے حج سیزن کے دوران تجرباتی طورپر مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی قیام گاہوں میں آبِ زم زم کی وینڈنگ مشینز نصب کی تھیں جن کے ذریعے عازمین دن بھر میں تین بوتلیں حاصل کرسکتے تھے۔

 

شیئر: