Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی باکسنگ میں لڑکیوں کا داخلہ

لاہور:پاکستانی لڑکیاں بھی اب قومی باکسنگ میں اپنے جوہر دکھا ئیں گی۔ قومی باکسنگ چیمپیئن شپ میں پہلی بار خواتین باکسرز ان ایکشن ہوں گی۔ ایونٹ کی تیاری کے لئے پاکستانی لڑکیاں ٹرائلز دینے پہنچ گئیں۔پہلی بار نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ میں لڑکیوں کو اجازت ملی تو دم دکھانے یہ لڑکیاں میدان میں اتر آئیں۔ پنجاب ٹیم کے انتخاب کےلئے پورے پنجاب سے 10لڑکیوں کو چنا گیا مگر ٹیم میں 5 ہی اپنا نام درج کرا سکی۔ان لڑکیوں میں عزم تو بہت ہے مگر چونکہ پہلا قدم ہے اس لئے ابھی اپنی طاقت ہاتھوں میں بھرنے میں وقت لگے گا۔ نیشنل چیمپیئن شپ 20 جنوری سے لاہور میں شیڈول ہے جہاں پاکستان بھر سے لڑکیاں بازوں کی طاقت اورتیزی دکھاتی نظر آئیں گی۔ 

 

شیئر: